• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا، دنیا بھر کے ڈاکٹروں کیلئے آن لائن پلیٹ فارم متعارف

علی بابا کے بانی اور سابق چیئر مین جیک ما نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے دنیا بھر کے ڈاکٹروں اور نرسوں کے لیے ایک آن لائن پلیٹ فارم متعارف کروادیا۔

یہ بھی پڑھیے: بلاول بھٹو کا جیک ما اور چینی حکومت سے اظہار تشکر

آن لائن پلیٹ فارم سے دنیا بھر کے ڈاکٹر کورونا کے خلاف جنگ لڑنے کے حوالے سے اپنے خیالات اور آئیڈیاز شئیر کریں گے جس سے تبادلہ خیال میں آسانی ہوگی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جیک ما نے آن لائن پلیٹ فارم کی لانچ کا اعلان کیا اور لکھا کہ علم طاقت ہے۔

آن لائن پلیٹ فارم بنانے کی وجوہات بتاتے ہوئے جیک ما کا کہنا تھا کہ  اس جان لیوا وائرس سے لڑنے کے لیے دنیا بھر کے ڈاکٹرز اپنی حکمت عملی سے آگاہ کرسکیں گے، جس سے دیگر ممالک کے ڈاکٹرز بھی مستفید ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیے: چین سےخصوصی طیارہ طبی سامان لے کر پاکستان پہنچ گیا

  انہوں نے لکھا کہ وہ دنیا بھر کے تمام اسپتالوں کا اس پلیٹ فارم کے ذریعے چینی اسپتالوں میں شامل ہونے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

ایشیا اور چین کے امیر ترین شخص جیک ما اس سے قبل جیک پڑوسی ممالک کو طبی سامان عطیہ کرنے کا اعلان بھی کر چکے ہیں، کورونا کے خلاف جنگ میں جیک ما کی کاوشیں قابل تعریف ہیں۔

تازہ ترین