کورونا وائرس کی وجہ سے پیٹرول کی کھپت میں کمی آگئی ہے، حکومت نے ملکی پیداوار برقرار رکھنے کے لیے پیٹرول کی درآمد روکنے کا فیصلہ کرلیا۔
حکومت نے اس حوالے سے آئل کمپنیز ایڈوائزی کونسل کو ہدایت جاری کردی ہے۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس سے پریشان پاکستانیوں کے لیے وزیر اعظم عمران خان نے حال ہی میں ریلیف کا اعلان کیا ہے جس کے تحت ملک بھر میں پیٹرول 15 روپے فی لیٹر سستا کردیا گیا ہے۔