• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضروریات پوری کرنے کیلئے پی ایس او کے فیول اسٹیشن کھلے ہیں

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹیٹ آئل ( پی ایس او)کے ایم ڈی / سی ای او سید محمد طحہ نے کہا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں ، ایمبولینس اور دیگر افراد کی فیول کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ملک بھر میں پی ایس او کے تمام فیول اسٹیشن کھلے ہیں،اپنے بیان میں انھوں نے کہا کہ ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی ہونے کی حیثیت سے پی ایس او اس مشکل وقت میں پاکستانی قوم کے ساتھ کھڑا ہے۔ اس حوالے سے کمپنی کی جانب سے مختلف فلاحی اداروں کے ساتھ اشتراک کیا گیا ہے جس کے ذریعہ پاکستان کے متعدد شہروں میں متاثرہ خاندانوں اور دہاڑی پیشہ افراد کو راشن بیگز، سودا اور بنیادی حفظان صحت کی ضروری مصنوعات فراہم کی گئی ہیں۔ بڑے شہروں میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے پیش نظر ہسپتالز کو ٹیسٹنگ کٹس اور طبی سامان مہیا کیے گئے ہیں۔ فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو بھی ماسک اور حفاظتی گاون فراہم گئے گئے ہیں جوکہ دن رات اس وبا سے نمٹنے کے لئے اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے کراچی میں ہاتھ دھونے اور سینٹائزنگ مقامات قائم کئے گئے ہیں جبکہ پی ایس او کی جانب سے مختلف ایمبولینس سروسز کو ڈیجی کیش فیول کارڈ کے ذریعہ فیول کے لئے مدد فراہم کی جارہی ہے۔ اس صورتحال کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سید محمد طحہ نے کہاکہ ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی ہونے کی حیثیت سے پی ایس او اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہے اور پاکستانی عوام کی ہر ممکن مدد کے لئے پر عزم ہے۔

تازہ ترین