• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملائیشیا کے بادشاہ اور ملکہ بھی قرنطینہ میں چلے گئے


ملائیشیا میں شاہی محل کے سات ملازمین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ ملائیشیا کے بادشاہ اور ان کی اہلیہ ملازمین میں کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد قرنطینہ میں چلے گئے،بادشاہ سلطان اور ان کی اہلیہ نے ملازمین میں وائرس کی تشخیص کے بعد اپنا بھی کرونا ٹیسٹ کروایا تھا جو منفی آیا۔

رپورٹ کےمطابق ملائیشیا کے بادشاہ اور ان کی اہلیہ احتیاطی تدابیر پر 14 دن قرنطینہ میں گزاریں گے۔

کورونا وائرس کے باعث ملائیشیا میں اب تک 23 افراد ہلاک جبکہ 235 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد متاثرین کی تعداد 2 ہزار 31 ہوگئی ہے۔

یاد رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے 22ہزار 993 اموات ہوچکی ہیں جبکہ متاثرین کی تعداد 5لاکھ 10 ہزار سے تجاوز کرگئی۔

تازہ ترین