• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں کورونا کیسز 1200 سے تجاوز، 9 اموات،23 صحتیاب


ملک بھرمیں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1235 سے تجاوز کر گئی ، وائرس اب تک 9 مریضوں کی جان لے گیاجبکہ 23 افراد مکمل طور پر صحت ياب ہوئے ہیں۔

کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق سندھ میں سب سے زیادہ کيسز 429 جبکہ پنجاب میں تعداد 408 ہوگئے ہیں۔

کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے جاری اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں 147، بلوچستان میں 131 اور اسلام آباد میں 27 کيسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ملک میں  23 افراد کورونا وائرس سےمکمل طور پر صحتياب ہو گئے ہیں۔

ملک میں اب تک کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 9 ہلاکتیں ہوئی ہیں جن میں سے پنجاب میں 3، خیبرپختونخوا میں 3 جب کہ سندھ، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں ایک ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔

پنجاب میں گزشتہ 2 دنوں میں 2 مریض اس موذی وائرس سے جاں بحق ہوئے، بدھ کے روز پنڈی میں بیرون ملک سے آنے والی خاتون چل بسیں جبکہ جمعرات کو لاہور میں کورونا سے ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی جو کہ اب تک شہر میں وائرس سے دوسری ہلاکت ہے۔

ملک میں مہلک وائرس سے اب تک 23 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔

تازہ ترین