• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا کی روک تھام کیلئے لاک ڈاؤن ، معاشی بحران سنگین

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے لاک ڈاؤن، معاشی بحران سنگین ہوگیا،معاشی سرگرمیاں بھی نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہیں جبکہ مارکیٹ میں نقد بہاؤ( کیش فلو) کا بھی شدید بحران پیدا ہوگیا ہے ،غیر رجسٹرڈ افراد کو مال کی فروخت پر شناختی کارڈ کی شرط6ماہ کے لیے مؤخرکرنے کا مطالبہ ،تفصیلات کے مطابق فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری ( ایف پی سی سی آئی ) کی قائمہ کمیٹی برائے سیلز ٹیکس کے کنوینر اورچیئرمین انڈینٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان(آئی اے او پی) ثاقب فیاض مگوں نے کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے لاک ڈاؤن کے باعث تجارتی وصنعتی سرگرمیاں منجمد ہونے کی طرف توجہ مبذول کراتے ہوئے وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ موجودہ اقتصادی بحران کو مدنظر رکھتے ہوئے غیر رجسٹرڈ افراد کو مال کی فروخت پرشناختی کارڈ کی شرط کم ازکم 6ماہ کے لیے مؤخر کی جائے کیونکہ کرونا وائرس سے پیدا صورتحال کے باعث برآمدکنندگان کی تمام ادائیگیاں رک گئی ہیں اور برآمدی آرڈرز منسوخ ہوگئے ہیں اور معاشی سرگرمیاں بھی نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہیں جبکہ مارکیٹ میں نقد بہاؤ( کیش فلو) کا بھی شدید بحران پیدا ہوگیا ہے لہٰذا شناختی کارڈ کی شرط ختم کرنے سے کیش فلو کی صورتحال کو بہتر بنایا جاسکے گا بصورت دیگرایک بڑا مالیاتی بحران پیدا ہوجائے گا۔
تازہ ترین