• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صرف 5 منٹ میں کورونا ٹیسٹ کرنے والی ڈیوائس تیار


کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے امریکا نے صرف 5 منٹ میں کورونا ٹیسٹ ڈیوائس تیار کر لی ہے۔

ایبٹ لیبارٹریز کا کہنا ہے کہ امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈ منسٹریشن نے اسے ہنگامی طور پر ڈیوائس تیار کرنے کی اجازت دے دی ہے اور آئندہ ہفتے سے یہ ڈیوائس امریکا میں ٹیسٹ کے لیے اسپتالوں کو ملنا شروع ہو جائے گی۔

اس چھوٹے ٹوئسٹر سائز کی ڈیوائس میں molecular technology استعمال کی گئی ہے،ڈیوائس منفی نتائج صرف 13 منٹ میں بتا سکتی ہے اور اسے با آسانی کہیں بھی لے جا یا جا سکتا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ ایف ڈی اے نے ڈیوائس کے نتائج کو تسلیم نہیں کیا اس لیے اسے صرف منظور شدہ لیب اور اسپتالوں میں ہنگامی صورتحال میں استعمال کرنے کی اجازت ہو گی۔

تازہ ترین