• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا: متاثرہ ملکوں میں امریکا نے چین کو پیچھے چھوڑ دیا

کورونا وائرس سے متاثرہ ملکوں میں امریکا نے چین کو پیچھے چھوڑ دیا اور پہلی پوزیشن پر آگیا۔

امریکا میں کورونا مریضو ں کی تعداد 85 ہزار 280 ہوگئی جبکہ چین میں یہ تعداد 81 ہزار 340 ہے۔

چین میں کورونا سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 3,292 ہے جبکہ امریکا میں آج 266 نئی ہلاکتوں کے بعد مجموعی تعداد 1293 ہوچکی ہے۔

دوسری جانب نیو یارک میں کورونا مریضوں کے لیے درکار وینٹی لیٹرز کی شدید کمی کے باعث دو مریضوں کے لیے ایک ہی وینٹی لیٹر استعمال کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔


گورنر اینڈریو کُومو نے اعلان کیا کہ نیویارک کے اسپتالوں میں اب دو کورونا مریضوں کا ایک ہی وینٹی لیٹر سے علاج کیا جا سکے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ جانیں بچائی جاسکیں۔

اُنہوں نے کہا کہ یہ آئیدیل صورت حال نہیں ہے لیکن اس سے کام چل سکتا ہے کیونکہ آنے والے ہفتوں میں نیو یارک میں 30 ہزار وینٹی لیٹرز کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

تازہ ترین