• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مانچسٹر یونائیٹڈ نے مڈفیلڈر نیمجا میٹک کے معاہدے میں توسیع کر دی

لندن ( آن لائن ) مانچسٹر یونائیٹڈ نے مڈفیلڈر نیمجا میٹک کے معاہدے میں ایک سال کی توسیع کر دی۔ 31 سالہ مڈ فیلڈر نیمجا میٹک کا تین سالہ معاہدہ اس موسم گرما میں ختم ہونا تھا جس میں مانچسٹر یونائیٹڈ مزید ایک سال کی توسیع کر دی ہے۔ مانچسٹر یونائیٹڈ نے نیمجا میٹک کی حالیہ کارکردگی کا سراہتے ہوئے اس کے معاہدے کو 2021 تک بڑھا دیا ہے۔نیمجا 2017 میں چیلسی سے 40 ملین ڈالر کے معاہدے میں شامل ہونے کے بعد اولڈ ٹریفورڈ کلب کیلئے 109 میچز میں نمائندگی کر چکے ہیں۔ نیمجا میٹک نے اپنے بیان میں کہا کہ مانچسٹر یونائیٹڈ کی طرف سے معاہدہ میں توسیع پر بے حد خوش ہوں اور اب کلب کی طرف سے مزید کھیلنے کیلئے پر جوش ہو رہا ہوں، کوشش ہو گی کہ اپنے تجربے سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے کلب کو فتوحات دلانے میں کردار ادا کروں۔
تازہ ترین