• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمدرد شخص نے عمارت کی چوتھی منزل پر پھنسے بچے کو بچالیا

چین میں ایک شخص نے عمار ت کی  کھڑکی میں پھنسے بچے کو بچالیا


چین میں ہمدرد شخص نے عمارت کی چوتھی منزل کی کھڑکی میں پھنسے بچے کو گرنے سے بچا لیا۔

چین کے بچوں کی شرارتوں کے سبب حادثات آئے دن خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں اور اب اس کی تازہ مثال چین کے صوبے Sichuan کے شہر Chengdu میں دیکھی گئی جب ایک 4 سالہ بچہ اپنا سر عمارت کی چوتھی منزل کی کھڑکی میں پھنسا بیٹھا۔

شرارت کے سبب مشکل میں گھرے بچے کو پڑوسیوں اور راہ چلتے افراد نے دیکھا تو ایک لمحے کی دیر کیے بنا عمارت پر چڑھ گئے جبکہ ایک ہمدرد اور با ہمت شخص نے کھڑکی پر چڑھ کر بچے کو نیچے گرنے سے بحفاظت بچا لیا۔ 

تازہ ترین