• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا کی زندگی 14 دن، علامات میں 3 تا 5 دن لگ سکتے ہیں: ماہر طب

کورونا کی زندگی 14 دن، علامات میں 3 تا 5 دن لگ سکتے ہیں: ماہر طب


ماہرین طب کے مطابق کورونا وائرس کی زندگی 14 دن ہے جبکہ اس کی علامات کے ظاہر ہونے میں 3 تا 5 دن لگ سکتے ہیں ۔

کورونا وائرس سے بچاو کے لیے اگر ہاتھ نا دھوئے تو ماسک کا بھی کوئی فائدہ نہیں۔

کورونا وائرس پولن الرجی سے کس طرح مختلف ہے، کورونا سے موت کیوں واقع ہوتی ہے؟ اور بچے کورونا سے کس قدر زیادہ متاثر ہوسکتے ہیں؟

اس حوالے سےماہر امراض سینہ ڈاکٹر شازلی منظور ،چائلڈ اسپیشلسٹ ڈاکٹر فرحان انصاری نے جیو نیوز سے گفتگو کی ۔

ماہرین طب کہتے ہیں کہ کورونا وائرس ہوا کا وائرس نہیں ہے ، پولن الرجی سے اس کی علامات مشابہت رکھتی ہیں لیکن ڈاکٹرز مریض کی ہسٹری سے اس میں فرق کر لیتے ہیں۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ بچے کورونا وائرس کا شکار ہوسکتے ہیں اور بڑوں سے کچھ زیادہ ہی متاثر ہوسکتے ہیں،تاحال بچوں کے کیسز کم ہی سامنے آئے ہیں۔

ماہرین طب نے مزید کہاکہ کورونا وائرس کے شکار افراد کو علامات کی بنیاد پر دوائیں دی جاتی ہیں کیونکہ اس کی مخصوص دوا یا ویکسین تاحال ایجاد نہیں ہوئی ہے۔

ڈاکٹرز کہتے ہیں مریض کورونا وائرس سے نہیں اس کی پیچیدگیوں سے مرتا ہے، اس سے بچاو کے لیے بات چیت کے دوران ایک سے دو میٹر کا فاصلہ اور بار بار ہاتھ دھونا لازم ہے،نزلہ زکام یا کھانسی کی صورت میں خود کو ایک کمرے تک محدود کر لینا بہترین عمل ہے۔

تازہ ترین