• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مالدار افراد غریبوں کے گھر جاکر راشن پہنچائیں، مولانا طارق جمیل

معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے کہا ہے کہ مالدار افراد غریبوں کے گھر جاکر راشن پہنچائیں، لوگ اگر زکوٰۃ نکالیں تو پورے پنجاب میں کوئی بھوکا نہیں رہے گا، کورونا سے متعلق موجودہ صورتحال میں احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں میزبان سلیم صافی سے گفتگو کرتے ہوئے  مولانا طارق جمیل نے مزید کہا کہ ہم سیاسی لحاظ سے بھی گروہ بن چکے اور مذہبی لحاظ سے بھی، مزاج امت نرمی اور مقصد امت اللّٰہ کا پیغام پہنچانا ہے، عمران خان اس وقت حاکم وقت ہیں ان کو دعا کی زیادہ ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ حاکم کا ایک غلط فیصلہ ملک کو تباہ کرسکتا ہے ایک صحیح قدم ملک کو بچا سکتا ہے، انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو سے بھی عقیدت تھی ان کی قبروں پر جاکر فاتحہ پڑھی، میں نے ہر وزیراعظم کے لیے دعا کی ہے۔

مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ کہا گیا مجھے عمران خان کی حمایت پر تبلیغی جماعت سے نکال دیا گیا، اُنہوں نے بتایا کہ تبلیغی جماعت سے کسی کو نکالا ہی نہیں جاتا۔

انہوں نے کہا کہ مشکل صورت حال ہے حکومت کو چاہیے اپوزیشن کو ساتھ ملائے۔

مولانا طارق جمیل پروگرام جرگہ میں ملک کی موجودہ صورتحال پر آبدیدہ ہوگئے۔

تازہ ترین