• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوروناوائرس سےنمٹنے میں کیلئے پاکستان سے ترجیجی بنیاد پر تعاون کررہے ہیں ، چینی سفیر

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان میں چین کے سفیر یاؤجنگ نے کہا ہے کہ چین کوروناوائرس کی وبا ءسےنمٹنے میں مدد دینےکےلئے پاکستان کے ساتھ ترجیجی بنیاد پر تعاون کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین کی طبی ٹیم پاکستان کا دورہ کررہی ہے جو کوروناوائرس کےخطرات سے نمٹنے کیلئے پاکستانی ڈاکٹروں سے اپنے مشاہدات کا تبادلہ کریگی۔چینی سفیر نے کہاکہ کوروناوائرس کی وبا سے متاثرہ علاقے ووہان میں صورتحال میں تیزی سے بہتری آرہی ہے اور وہاں زندگی معمول پر آرہی ہے اور ہم پاکستان میں بھی اسی طرح کے اقدامات کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
تازہ ترین