• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کو گھروں تک محدود رکھنے کیلئے ہر قدم اٹھایا جائیگا، گورنر پنجاب

لاہور (صباح نیوز)گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ عوام کو گھروں تک محدود رکھنے کیلئے ہر قدم اٹھایا جائیگا، کورونا کو سنجیدہ نہ لینے والے اپنے آپ کے بھی دشمن بنے ہوئے ہیں اور ایسا کرنا کورونا کو خود دعوت دینے کے مترادف ہے۔اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ عوام کو گھروں تک محدود رکھنے کیلئے ہر اقدام اٹھایا جائیگا کیونکہ سماجی رابطوں میں فاصلے رکھنے سے ہی کورونا کو روکا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کا وقتی فاصلہ ہمیشہ کے فاصلوں سے محفوظ بنائے گا، انسداد کورونا کیلئے افواج پاکستان کا تاریخی کردار قابل تحسین ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سب بڑا خطرہ بن چکا ہمیں حفاظتی تدابیرپر عمل کر نا ہوگا، ہم سب وزیراعظم کی قیادت میں کورونا کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں۔گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ قوم مشکل کی گھڑی میں ڈاکٹرز اور دیگر طبی عملے کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کورونا کے خلاف جنگ میں چین مثالی کردار ادا کر رہا ہے۔
تازہ ترین