• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوکاڑہ یونیورسٹی میں ای لرننگ سسٹم کاآغاز،سٹیرنگ کمیٹی کی تشکیل

لاہور(خبر نگار) وائس چانسلراوکاڑہ یونیورسٹی میں جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے ای لرننگ سسٹم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس سسٹم کے تحت 12ہزار طلباء کو روزانہ کی بنیاد پر تعلیم و تحقیق سے مستفید کیا جا رہا ہے۔ اوکاڑہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد زکریا ذاکر کا کہنا ہے کہ ہم ای لرننگ سے تعلیمی کلچر کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔ طلباء کو آن لان کتب اور جرنلز سے وسیع علوم اور مختلف نقطہ نظر تک رسائی ملے گی اور وہ اپنی مرضی اور دلچسپی کے مطابق سیکھ سکیں گے ۔ اس نظام کو موثر بنانےکے لیے سینئر اساتذہ اور آئی ٹی ماہرین پہ مشتمل ایک اسٹیرنگ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس کی نگرانی وائس چانسلر خود کر رہے ہیں۔ای لرننگ سسٹم کے فوائد بیان کرتے ہوئے انہوں نےبتایا کہ اس سے طلباء اور اساتذہ کے باہمی تعلق کو تقویت ملے گی۔ طلباء کو ٹیکسٹ بک تدریس کی بجائےدنیا بھر کے جدید علوم سے استفادہ حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔وائس چانسلر نے بتایا کہ ای لرننگ سسٹم کو موثر بنانے کے لیے اوکاڑہ یونیورسٹی کے کمیونٹی آوٹ ریچ پروگرام کے تحت طلباء کے ساتھ ساتھ والدین کی آگہی کے لیے بھی کام کیا جا رہا ہے ۔
تازہ ترین