• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم بہت جلد ہاتھ ملائیں گے، گلے ملیں گے، مایا علی

معروف اداکارہ مایا علی کا کہنا ہے کہ انشااللّہ ہم بہت جلد ہاتھ بھی ملائیں گے اور گلے بھی ملیں گے۔

گزشتہ روز پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ مایا علی نے تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس کو دیکھنے سے ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ مایا علی کسی معجزے کی منتظر ہیں۔


مایا علی نے اپنی اِس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’بعض اوقات ہم آسمان کی طرف دیکھتے ہیں اور بہت کچھ سوچتے ہیں۔‘

اداکارہ نے لکھا کہ ’آسمان کو دیکھتے ہوئے ہم جو سوچتے ہیں کبھی وہ مثبت خیال ہوتے ہیں اور کبھی منفی خیالات بھی ہوتے ہیں۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ’اِس کے ساتھ ہی ایک اُمید بھی ہوتی ہے جو ہمیں مضبوط رہنے اور مثبت رکھنے کی ترغیب دیتی ہے۔‘

مایا علی نے لکھا کہ’مجھے یقین ہے کہ انشا اللّہ یہ وقت بھی گُزر جائے گا، ہم ایک بار پھر سے مُسکرائیں گے، ہاتھ ملائیں گے، گلے ملیں گے اور اپنے پیاروں کے ساتھ اجتماعات کریں گے۔‘

اداکارہ نے لکھا کہ ’گھر میں رہیں اور محفوظ رہیں۔‘

تازہ ترین