• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مردان میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 77 ہوگئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر مردان عابد وزیر کے مطابق 185 افراد کی ٹیسٹ رپورٹس منفی آئی ہیں جبکہ 191 کے نتائج آنے ابھی باقی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر مردان کا کہنا تھا کہ منگاہ میں کورونا سے ایک شخص کی ہلاکت کے بعد گاؤں کا لاک ڈاون کیا گیا ہے۔

عابد وزیر نے بتایا کہ منگاہ کی آبادی 56 ہزار افراد پر مشتمل ہے، اکثریت کو گھروں میں قرنطینہ کردیا گیا ہے۔ 

ڈپٹی کمشنر مردان کے مطابق قرنطینہ میں مشتبہ مریضوں میں علامات کا باقاعدگی سے مشاہدہ کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ منگاہ سے وائرس کا پھیلاؤ روکنے کی حکمت عملی کامیاب رہی ہے۔

ڈپٹی کمشنر مردان کا کہنا تھا کہ تبلیغی مرکز میں 161 غیرملکیوں کو قرنطینہ کردیا گیا ہے، یہاں تین غیرملکی افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ 

انہوں نے بتایا کہ منگاہ کے 6 مشتبہ افراد کے ٹیسٹ منفی آنے پر کل قرنطینہ سے فارغ کردیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر مردان عابد وزیر نے کہا کہ دس سے پندرہ دنوں کی بات ہے عوام احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔

تازہ ترین