• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور میں لاک ڈاؤن کے دوران چھٹی کا سا ماحول رہا

لاہور میں لاک ڈاؤن کے دوران چھٹی کا سا ماحول رہا


لاہور میں لاک ڈاؤن کے دوران چھٹی کا سا ماحول رہا، دفاتر اور کاروبار کی بندش تو تھی مگر شہریوں کی چہل پہل ختم نہ ہو سکی، پولیس کی جانب سے ناکے لگا کر بلا وجہ گھروں سے نکلنے والوں کو حراست میں لینے کا سلسلہ بھی جاری رہا۔

خطرناک وبا کورونا نے یوں تو پوری دنیا کو لپیٹ میں لے رکھا ہے اور ہر شخص اس سے خوف کا شکار ہے تاہم لاہور کے بہت سے شہریوں کو شاید اس کی سنگینی کا ابھی اندازہ نہیں ہوا، لاہور میں لاک ڈاؤن کے آٹھویں روز بھی سرکاری اور نجی دفاتر اور مارکیٹیں بند رہیں۔

شہر میں کریانہ اور دیگر اشیائے ضروریہ کی دکانیں کھلی رہیں، لاک ڈاؤن کے دوران لوگ فیملیز کے ساتھ ایسے باہر پھر تے رہے، جیسے پکنک منانے نکلے ہوں، چھوٹے چھوٹے بچے بھی ان میں شامل تھے، رکشے بھی معمول کے مطابق سواریاں بٹھاتے نظر آئے۔

دوسری جانب پولیس ناکوں پر ڈبل سواروں اور گاڑیوں کی چیکنگ کا سلسلہ بھی جاری رہا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ روزانہ بلاوجہ پھرنے والے بیسیوں افراد کو حراست میں لیا جاتا ہے  لیکن  کتنے لوگوں کو بند کریں، شہری خود ہی ذمے داری کا مظاہرہ کریں۔

تازہ ترین