وزیراعظم عمران خان کے قوم سے خطاب پر سندھ حکومت کا ردِ عمل سامنے آگیا۔
وزیراعلیٰ سندھ کے ترجمان سینیٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو قوم سے اپنے خطاب میں کورونا وائرس سے لڑنے کا منصوبہ بتانا چاہیے تھا۔
وزیراعلیٰ سندھ کے ترجمان سینیٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو بتانا چاہیے تھا کہ کورونا کنٹرول کرنے کے لیے کیا پلان ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے وزیراعظم کے خطاب میں کسی حکمت عملی کا ذکر موجود نہیں تھا۔
مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی تقریر میں کورونا ٹائیگرز سے زیادہ کچھ نہیں تھا۔
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ملک کو حفاظتی آلات، ڈریس اور وینٹی لیٹرز کی ضرورت ہے۔