• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ہائیکورٹ، انتظامیہ کو مہنگائی کنٹرول کرنے، منافع خوروں کیخلاف سخت کارروائی کا حکم

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاور ہائیکورٹ نے لاک ڈاون کے بعد بڑھتی مہنگائی اوراشیائے خورد کی قلت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئےانتظامیہ کو مہنگائی کنٹرول کرنے ، منافع خوروں کیخلاف سخت کاروائی کا حکم دیدیا،جسٹس قیصر رشید نے ریمارکس دیئے کہ ایک طرف کورونا وائرس سے لوگ مر رہے ہیں تو دوسری جانب ہوشربا مہنگائی نے غریب عوام کاجینا حرام کر دیاہے پشاور میں آٹے کا بحران سنگین ہے حکومتی شخصیا ت صرف دعوئوں تک محدود ہیں ، کہیں پر بھی کسی کو ارزاں نرخوں پر آٹا ستیاب نہیں شہر میں آٹا اور کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے شہر میں آٹا ملتا نہیں اور حکومتی نمائندے ٹی وی پرآ کر کہتے ہیں کوئی بحران نہیں ہے اور قیمتیں کنٹرول میں ہیں آپ لوگ دفتروں میں بیٹھنے کی بجائے باہر جائیں تو سب کچھ معلوم ہو جائے گا عدالت نے منافع خوروں کے خلاف سخت کاروائی کرنے اور آٹے کا مسئلے پر پنجاب سے بات کرنے کی ہدایت کی پشاور ہائیکورٹ میں دوران پور میں قرنطینہ سنٹر بند کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی کیس کی سماعت پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس قیصر رشید نے کی کیس کی سماعت شروع ہوئی تو ایڈوکیٹ جنرل خیبر پختونخوا شمائل احمد بٹ، ڈی سی پشاور محمد علی اصغر، سیکرٹری فوڈ سمیت ضلعی انتظامیہ کے دیگر نمائندے عدالت میں پیش ہوئے ڈی پشاور نے عدالت کو بتایا کہ دوران پور میں قائم قرنطینہ سنٹر میں باقاعدگی کے ساتھ سپرے کیا جاتا ہے، دیگر سہولیات بھی فراہم کررہے ہیں جسٹس قیصر رشید نے کہا کہ اس وقت مشکل حالات ہیں ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا سب کو ذمہ داری دکھانا ہوگی، انشا اللہ حالات بہتر ہوجائیں گے۔

تازہ ترین