• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹائیگر فورس جس طرح بنائی جا رہی ہے وہ افسوسناک ہے، عطاء تارڑ

عطاء تارڑ کی ’جیو نیوز‘ کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو


مسلم لیگ نون کے رہنما عطاء تارڑ کا کہنا ہے کہ ٹائیگر فورس سے متعلق شفافیت کا ہونا ضروری ہے، یہ فورس جس طرح بنائی جا رہی ہے وہ افسوس ناک ہے۔

’جیو نیوز‘ کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے عطاء تارڑ نے کہا کہ حکومت کے پاس مختلف ذرائع سے ڈیٹا موجود ہے جس سے مستحقین کی مدد کی جاسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے حکومت کو کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے مختلف تجاویز دی ہیں، ٹائیگر فورس کے لیے پی ٹی آئی ارکانِ اسمبلی سے لسٹیں مانگی جا رہی ہیں۔

عطاء تارڑ نے مطالبہ کیا کہ امدادی رقم کی تقسیم میں شفافیت ضروری ہے، امدادی رقم کی شفاف تقسیم کے لیے کمیٹی قائم کی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کمیٹی میں ناصرف تمام سیاسی جماعتوں کے لوگوں اور این جی اوز کو شامل کیا جائے، بلکہ اس کمیٹی میں سماجی شخصیات کو بھی شامل کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیئے: ملک میں کورونا مریض 1865 ہو گئے

رہنما مسلم لیگ نون نے یہ بھی کہا کہ رقم صرف پی ٹی آئی کے کارکنوں کے ذریعے تقسیم ہو رہی ہے، اس سے شفافیت پر سوال اٹھے گا جو تشویش ناک ہے۔

تازہ ترین