• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ کے بزنس سیکریٹری الوک شرما نے کہا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر 10 ہزار ٹیسٹ کیے جارہے ہیں، جنہیں مزید بڑھانا اولین ترجیح ہے۔

میڈیکل ڈائریکٹر ایوان ڈوئل کے ہمراہ نیوز بریفنگ میں الوک شرما نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث 10 ہزار 767 افراد اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ متاثرین کی بڑی تعداد لندن اور ویسٹ مڈلینڈز میں ہے۔

الوک شرما نے یہ بھی کہا کہ حکومت بزنسز کو ہر ممکن امداد فراہم کررہی ہے، بینکوں سے بھی کہہ رہے ہیں کہ وہ مالی مدد کے طلب گار بزنسز کو انکار نہ کریں۔

ایوان ڈوئل نے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ کی طلب میں کمی واقع ہوئی ہے، کاروں کا استعمال بڑھنا قابل تشویش ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا سے پیدا صورتحال میں لوگ گھروں میں رہ کر جانیں بچانے میں کردار ادا کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین