• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فنڈز کےباوجود کوئٹہ کے مسائل حل نہیں ہوتے،بی این پی

کوئٹہ(پ ر)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماءممبرسنٹرل کمیٹی کےچیئرمین جاوید بلوچ نےکہاہےکہ کوئٹہ کی خوبصورتی اورصفائی کے نام پر ہرسال الگ سےپیکیجزکااعلان کیا جاتا ہے لیکن اس کےباوجودچھوٹاسا شہرہےکہ مسائل ختم ہونےکانام نہیں لےرہے۔انہوں نے کہاکہ کرپشن توہےلیکن کسی کو نظر نہیں آتی جہاں آڈٹ کاشعبہ پچاس لیٹر پیٹرول لے کر تمام کرپشن صاف کردیتی ہے ۔ میونسپل کارپوریشن سمیت صوبائی محکمےپھر بھی کوئٹہ سٹی گندگی کا ڈھیر بنا ہوا ہے ۔آلودگی ختم ہونےکانام تک نہیں لیتی توکونساطریقہ ہےیہ اخراجات کہاں ہورےہیں اب جو کورونا کےنام پرصفائی کےکام اوراسپرے کا چرچاعالمی مالیاتی اداروں تک پہنچ چکاہےلیکن میٹروپولیٹن کارپوریشن کی اسپرےمشین ابھی تک میونسپل کارپوریشن کے چاروں اطراف یعنی جناح روڈزرغون روڈ کچہری روڈاور حالی روڈ تک اسپرےکروانےمیں کامیاب نہیں ہوئی ہے۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان حکمرانی کےبدترین دورسے گزرر ہا ہے۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ بلوچستان اور کوئٹہ میں ہونے والے ایک ماہ کےمحکمہ صحت انتظامیہ میونسپل کارپوریشن پی ڈی ایم اے ودیگر محکموں کاجائزہ لیاجائےتوپتہ لگ جائیگاکہ چھوٹے سےشہر میں کاغذی اخراجات چین سے بھی زیادہ ہیں حقیقت میں ہسپتالوں میں ماسک اورگلوز تک دستیاب نہیں ہسپتالوں میں ڈاکٹرز پلاسٹک کے تھیلے استعمال کرکےفرائض انجام دے رہے ہیں۔جبکہ سی ایم ہاؤس میں گیٹ سے لیکر گاڑیوں کےدروازوں تک سینیٹائزردھوئے جارہے ہیں۔ 
تازہ ترین