• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ، 43فلور ملز کوآٹے کا کوٹہ5ہزار سے 6ہزار ٹن کردیا گیا

پشاور(لیڈی رپورٹر)خیبر پختونخوا حکومت نے آٹے کی قیمتیں کنٹرول کرنے اور شہریوں تک سرکاری نرخوں پر آٹے کی باآسانی رسائی کےلئے پشاور بھر میں 43 فلور ملز کوآٹے کا کوٹہ5 ہزارٹین سے کوٹہ 6 ہزار ٹن کردیا ، جبکہ پشاور کی لوکل مارکیٹ میں ڈیلرز کی تعداد بڑھاکر365 کردی گئی ہے، محکمہ فوڈ ذرائع کے مطابق فلور ملزہر ڈیلر کو 100 بوریاں کوٹہ فراہم کرینگے اس کے علاوہ فلور ملز کو پابند کیا گیا ہے کہ ہر فلور مل کے گیٹ پر 158 بوری روزانہ عام شہریوں کو دی جائینگی ، محکمہ فوڈ ذرائع کے مطابق آٹے کاسرکاری نرخ 786 روپے مقرر کیا گیا ہے۔
تازہ ترین