• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سر حد چیمبر کا ٹیکسو ں سے چھو ٹ دینے، بلا سو د قر ضو ں کی فر اہمی کا مطالبہ

پشاور (لیڈی رپورٹر) سر حد چیمبر ا ٓف کا مرس اینڈ انڈ سٹر ی کے صدر انجینئر مقصود انور پر و یز نے وفا قی و صو با ئی حکو مت کے جا نب اسپیشل ما لیا تی اور ٹیکس ریلیف پیکج کے تحت حا لیہ کور و نا و با ء اور ملک بھر میں جا ری لا ک ڈو ان کے با عث چھو ٹے و در میا نے در جہ کا کار وبار، سما ل انڈ سٹریز اور چھو ٹے تا جر و ں ادر دکا ندار شدید متا ثر ہور ہے ہیں کو آئندہ ایک سا ل کیلئے تما م وفا قی و صو با ئی ٹیکسو ں سے چھو ٹ دینے، بلا سو د قر ضو ں کی فر اہمی کے علا وہ صنعتکاروں اورتاجروں کے پھنسے ہوئے ری فنڈز کی داائیگیوں میں تیزی لانے، بجلی اور گیس کے بلوں کی آخری تا ریخ میں کم از کم 2 ماہ تک توسیع اورکمر شل اداروں کے قرضے ری شیڈول کا مطا لبہ کیا ہے۔ سر حد چیمبر کے صدر انجینئر مقصود انور پر و یزکاکہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کے خلاف احتیاطی تدابیراوراقدامات قابل ستائش ہیں تا ہم صوبے میں چند مخصوص و محدود انڈسٹریز کو کھلے رکھنے کی اجازت دی ہوئی ہیں جبکہ الائیڈ انڈسٹریز کی بندش کی وجہ سے ان انڈسٹریز میں بھی پروڈکشن/ سپلائی و ترسیل کا عمل شدید متاثر ہو رہا ہے ا سکے علاوہ انڈسٹریز کو خام مال کی عد م تر سیل کے باعث انڈسٹریز کو کافی مشکلات کا سامناکر نا پڑ رہا ہے انھو ں نے حکو مت پر زور دیا ہے وہ ایک مر بو ط لا ئحہ عمل کے تحت ٹا سک فور س کے زریعے انڈسٹر یز میں مذکور ہ حکو متی SOP اوراحتیا طی تد ابیر کو نافذ کر و اتے ہو ئے صوبہ بھر میں تمام کار خا نو ں اور فیکٹر یوں کو مکمل کھلنے کے احکامات جاری کئے جائیں اور خام مال و دیگر انڈسٹریل سامان کی ترسیل / سپلائی چین سے بھی پابندی ختم کی جائیں تاکہ انڈسٹریز کو متاثر ہونے سے بچایا جاسکے تا کہ صو بے میں بے روزگای نہ پید ا ہو اور صنعتی تر قی کا عمل میں بھی تیز ی لا ئی جا سکے
تازہ ترین