کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے اور متاثرین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے برطانیہ کی تاریخی عمارتیں نیلے رنگ سے روشن کیا گیا۔
ہیلتھ ورکرز کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے برطانیہ کی رائل ایلبرٹ ہال، بلیک پول ٹاور،نیوکاسل ٹائن برج،ٹاور برج و دیگر عمارتوں کو نیلے رنگ سے روشن کیا گیا۔
کورونا وائرس نے جس تیزی سے عالمی وبا کی شکل اختیار کی ہے اس سے دنیا کے مختلف ممالک میں اب تک ہزاروں افراد ہلاک اور لاکھوں متاثر ہو چکے ہیں۔
اس خطرناک وبا نے جہاں عالمی دنیا کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے وہیں دنیا بھر سے چین، ایران،فرانس،امریکا، اٹلی، اسپین اور دیگر ممالک میں موجود کورونا متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی بھی کیا جا ر ہے۔