• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور: کورونا سے مزید 3 ہلاکتیں، صوبے میں تعداد 14 ہوگئی

پشاور میں کورونا وائرس کا شکار ہوکر مزید 3 افراد اپنی جان کی بازی ہار گئے ہیں جس کے بعد خیبرپختونخوا میں ہلاکتوں کی تعداد 14 ہوگئی ہے۔

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کے مزید 29 نئے کیسز سامنے آئے۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ پشاور میں 6، بنوں، بونیر، لکی مروت میں 4، 4 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبر میں 3، نوشہرہ، شانگلہ، دیر اپر میں 2، 2 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ 

محکمہ صحت کے مطابق ڈی آئی خان، تورغر میں کورونا وائرس کا ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔ 

محکمہ صحت نے یہ بھی بتایا کہ خیبر پختونخوا میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 372 ہوگئی ہے۔

تازہ ترین