• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا ٹیسٹنگ سسٹم بہتر انداز میں چل رہا ہے، ڈاکٹر ظفر مرزا

کورونا ٹیسٹنگ سسٹم بہتر انداز میں چل رہا ہے، ڈاکٹر ظفر مرزا


وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ کا سسٹم بہتر انداز میں چل رہا ہے۔

ایئرپورٹ پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ ٹیسٹنگ کی صلاحیت کو مزید بڑھارہے ہیں، ان ٹیسٹوں کے نتائج 6 سے 7 گھنٹوں میں سامنے آجاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ کیوں کہ کئی سو کی تعداد میں ہوتے ہیں اس لیے ان کے نتائج آنے کا دورانیہ بڑھ جاتا ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی نے مزید کہا کہ بیرون ملک سے جو گزشتہ فلائٹس آئیں، ان میں کوئی کورونا وائرس کا متاثرہ فرد نہیں تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کو یہاں رکھا جاتا ہے، ان کے ٹیسٹ کیے جاتےہیں، یہاں بندوبست کیا ہوا ہے کہ اگر کسی کے ٹیسٹ کے نتائج میں تاخیر بھی ہو تو اسے ٹھہرایا جائے۔

ڈاکٹر مرزا نے یہ بھی کہا کہ اس بات کو یقینی بنایا گیا ہے کہ جب تک مسافر کے ٹیسٹ کے نتائج نہیں آتے وہ یہاں سے باہر نہیں جاتے۔

تازہ ترین