• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیور پول اولڈ ہوم میں 6افراد کے کورونا وائرس سے ہلاک ہونے کا انکشاف

راچڈیل (ہارون مرزا)برطانیہ میں لاوارث، بے سہارا اور ایسے مرد و خواتین جنہیں ان کی اولاد یا رشتہ داروں نے اولڈ ہوم میں رکھا ہواہے ،کی حالت انتہائی مخدوش ہے حکومت کی تمام تر توجہ ہسپتالوں میں زیر علاج کورونا وائرس کے مریضوں پر ہے۔ لیور پول میں واقع اولڈ ہوم میں روبرٹ ہارڈمین نامی ایک شخص اپنے کسی عزیز کو ملنے کے لیے گیا اور انکشاف کیا کہ مذکورہ اولڈ ہوم میں64میں سے 44افراد کورونا وائرس میں مبتلا پائے گئے اور 6 افراد وفات پا گئے ہیں باقی 44افراد کورونا وائرس کا شکار ہو کر زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہے ہیں لیکن ان کا کوئی پُرسان حال نہیں ۔اولڈ ہوم کا عملہ اپنے بچائو کے لیے الگ تھلگ رہنے کو ترجیح دیتا ہے جب کہ اولڈ ہوم میں نگہداشت اور کام کاج کیلئے افراد کی تعداد 68کے قریب ہے جن میں سے صرف 18ڈیوٹی پر موجود تھے، یہ امر قابل ذکر ہے کہ برطانیہ کے اولڈ ہومز میں 4لاکھ کے قریب افراد رہائش پذیر ہیں جن میں سے 11ہزار 300مختلف امراض جن میں کورونا بھی شامل ہے، کا شکار ہیں اور ان کے باتھ رومز ‘ بستر کی چادریں ‘ دروازوں کے ہینڈل وغیرہ صاف کرنے کی اشد ضرورت ہے مگر عملہ کورونا کے خوف میں مبتلا ہے، ضعیف العمر افراد کو کھانا کھلانے اور انہیں باتھ روم لے جانے والا عملہ بھی بے بس اور لاچار نظر آ رہا ہے۔ مذکورہ سوشل ورکر نے کہا ہے کہ بے بسی اور لاچارگی میں اپنی زندگی کے ایام پورے کرنےوالے سب سے زیادہ کمزور ‘ خوفزدہ اور ناگوار تنہا لوگوں کو حکومت کیا سکون فراہم کر سکتی ہے ۔
تازہ ترین