• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خالدمقبول کا کورنگی کے مختلف علاقوں کا ہنگامی دورہ ،اجناس کی تقسیم

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایم کیوایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالدمقبول صدیقی کورنگی کے مختلف علاقوں کا ہنگامی دورہ کیا اورخدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے لاک سے متاثرہ خاندانوں میں غذائی اجناس کی تقسیم کا جائزہ لیا ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی کے ہمراہ رکن رابطہ کمیٹی ابوبکر،حق پرست ارکان سندھ اسمبلی، ڈسٹرکت بلدیاتی انتظامیہ ودیگر بھی موجود تھے، کنوینر ایم کیوایم پاکستان ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی نے ہفتے کی دوپہر کورنگی کے مختلف علاقوں میں خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے لاک ڈاؤن سے متاثرہ عوام میں روشن کی تقسیم کے عمل کا تفصیل سے جائزہ لیا اور موقع پر موجود خدمت خلق فاؤنڈیشن کے رضاکاروں،حق پرست ارکان سندھ اسمبلی اور بلدیاتی قیادت کو ضروری ہدایت بھی دیں۔ اس موقع پر ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی نے کورنگی کی عوام انکے مسائل معلوم کرتے ہوئے ایم کیوایم کے کارکنان اور منتخب نمائندوں کو ضلع کورنگی کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کے احکامات بھی دیے۔ڈسٹرکٹ کورنگی سے منتخب رکن سندھ اسمبلی نے کنوینر ایم کیوایم پاکستان کو برینگ دیتے ہوئے کہا کہ خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے اب تک ہزاروں راشن بیگ ضلع کورنگی کے متاثرین میں رات کی تاریکی میں انکے گھروں کی دہلیزتک پہنچائے جاچکے ہیں۔ڈاکٹر خالدمقبول صدیقی نے وہاں موجود میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیوایم اپنے اصولوں پر کھڑے ہوکر رنگ و نسل زبان مسلک کسی بھی تفریق کےبغیر ضرورتمندوں کو میرٹ سمجھتے ہوئے انکی دہلیز پر امداد پہچارہی ہے۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایم کیوایم کے کارکنان لاک ڈاؤن سے متاثرہ افراد کی خدمت اپنا فرض سمجھ کر اداکریں، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان سے لیکر عام پاکستانی تک کی خدمت کے لیے ایم کیوایم پاکستان ہمیشہ موجود بھی ہے اور حاضر بھی۔ ڈاکٹر خالدمقبول صدیقی نے کہا کہ جب شہر کراچی شدید لاک ڈاؤن سے متاثر تھا اور تھیلیسمیا کے بےشمار بچوں کوخون کی شدید کمی کا سامنا کرناپڑا تو ایم کیوایم کے ہزاروں کارکنان نے قطاریں لگاکر ان بچوں کیلئے اپنا لہو پیش کردیا۔دریں اثناءایم کیوایم پاکستان رابطہ کمیٹی کے رکن سید فیصل سبزواری اور حمید الظفر کی ڈسٹرکٹ کورنگی آمد،ڈسٹرکٹ کورنگی کے چیئرمین نیئررضا ودیگرکے ہمراہ ضلع کورنگی میں کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے کی جانے والی سرگرمیوں اور ایم کیوایم پاکستان کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے لاک ڈاؤن سے متاثر ہونے والے افراد میں غذائی اجناس کی فراہمی کا جائزہ لیا۔سید فیصل سبزواری نےڈسٹرکٹ کورنگی میں لاک ڈاؤن سے متاثرہ گھرانوں کی دہلیزپر غذائی اجناس پہچانے کےعمل کو مزید تیز کرنے اور ضلع کورنگی کے چیئرمین نیئررضا سمیت حق پرست نمائندوں کو ضلع بھر میں جراثیم کے خاتمے کے اسپرے اور دیگر ضروری حفاظتی اقدامات کی ہدایت بھی دیں۔ ڈسٹرکٹ کے چیئرمین نیئر رضا نے اراکین رابطہ کمیٹی سیدفیصل سبزواری اور حمید الظفر کو ضلع کورنگی کی اندرونی و بیرونی سڑکوں پر حق پرست بلدیاتی قیادت کی جانب سے اسپرے مہم کیلئے بنائے گئے خصوصی ٹیم کا معائنہ بھی کرایا۔
تازہ ترین