• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماہِ شعبان میں رحمتوں اور برکتوں کا نزول ہوتا ہے،علامہ الیاس عطار

لاہور(وقائع نگار خصوصی) امیر اہل سنت علامہ محمدالیاس عطار قادری نے کہا ہے کہ ماہ شعبان المعظم سرکارؐ کا مبارک مہینہ ہے، یہ شاہ خیرالانامؐ پر کثرت سے درد پاک پڑھنے کا مہینہ ہے، اس مہینے میں کثرت سے درود شریف پڑھنااور کثرت سے استغفار کرنا چاہئے، ماہِ شعبان میں رحمتوں اور برکتوں کا نزول ہوتا ہے، گناہ معاف ہوتے ہیں، خطائیں مٹادی جاتی ہیں اور گناہوں کا کفارہ ادا کیا جاتا ہے، امیر اہل سنت نے درود وسلام کی اہمیت پر بیان کرتے ہوئے مزید کہاکہ درود شریف پڑھنے سے مصیبتیں ٹلتی ہیں، خوف دور ہوتا ہے، دشمنوں سے حفاظت ہوتی ہے، ظلم سے نجات اور دشمن پر فتح نصیب ہوتی ہے، اعمال کی پاکیزگی حاصل ہوتی ہے، درود شریف پڑھنے والا خوشحال ہوجاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ درود وسلام پڑھنے والے کا فرشتے ذکر کرتے ہیں، دل میں اللہ کی محبت کےساتھ اسکی رضا حاصل ہوتی ہے، درود پاک کی کثرت کرنےوالے کو خود سرکارؐ خود بہ نفس نفیس سلام کا جواب ارشاد فرماتے ہیں۔ علامہ محمدالیاس عطار قادری نے کہا کہ نبی رحمتؐ پر درود پاک کی کثرت کیجئے، کیا عجب کہ ہمارا درود پاک پڑھنا بروز قیامت ہماری بخشش کا ذریعہ بن جائے اور اللہ کی رحمت سے ہمیں بھی سرکار ؐ کی شفاعت نصیب ہوجائے کیونکہ سرکار ؐپر درود پاک پڑھنا ایسا عمل ہے جو صرف مقبول ہے۔
تازہ ترین