• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کے 206 ملکوں تک پھیلے خطرناک وبائی مرض کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 12 لاکھ2 ہزار 963 ہو گئی جبکہ اس سے اموات کی تعداد 64 ہزار 741 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا کے دنیا بھر میں 89 ہزار 599 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، 2 لاکھ 46 ہزار 690 مریض صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں جبکہ 49 ہزار 95 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

امریکا کو کورونا وائرس کی وبا نے سب سے زیادہ متاثر کیا ہے جہاں اس وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 11ہزار 637تک پہنچ چکی ہے جبکہ کورونا نے امریکا بھر میں 8 ہزار 454 افراد کو لقمۂ اجل بنایا ہے۔

کورونا کے امریکا بھر میں 2 لاکھ 88 ہزار 358 مریض مختلف اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، 14ہزار 825 مریض صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں جبکہ 8 ہزار 206 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

کورونا وائرس کے باعث اموات کے حوالے سے سرِ فہرست ملک اٹلی ہے جہاں اس وائرس نے 15 ہزار 362 افراد کو موت کے منہ میں پہنچایا ہے، دوسرے نمبر پر اسپین ہے جہاں11 ہزار 947 انتقال کر چکے ہیں، 8 ہزار 454 اموات کے ساتھ تیسرے نمبر پر امریکا ہے جبکہ فرانس 7 ہزار 560 ہلاکتوں کے ساتھ اس فہرست میں چوتھے نمبر پر ہے، برطانیہ میں اس وائرس سے 4 ہزار 313 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں۔

کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے امریکا کے بعد دوسرے نمبر پر اسپین ہے جہاں 1 لاکھر 26 ہزار 168 افراد اب تک اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں، اٹلی 1 لاکھ 24 ہزار 632 مریضوں کے ساتھ تیسرے اور جرمنی 96 ہزار 92 کورونا مریضوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔

سب سے پہلے چین میں تباہی مچانے والے کورونا وائرس پر اب وہاں قابو پا لیا گیا ہے اور لگ بھگ 3 ہفتے سے چین میں کورونا وائرس کے بہت کم کیسز سامنے آ رہے ہیں۔

چین میں متاثرہ مریضوں کا گراف 81 ہزار سے زائد پر رکا ہوا ہے جبکہ چین میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 3 اموات ہوئی ہیں اس طرح وہاں مجموعی اموات 3ہزار 329 ہوچکی ہیں۔

کورونا وائرس سے خوفناک صورتِ حال کا شکار رہنے والے چین کے شہر ووہان میں معمولاتِ زندگی بحال ہوچکے ہیں، اس کے برعکس کورونا وائرس کے خوف سے لگ بھگ پوری دنیا ہی لاک ڈاؤن کا شکار ہو چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: چین میں مزید 4 اموات، مجموعی تعداد 3326 ہوگئی

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 5 اموات ہوئی ہیں، جس کے بعد کورونا وائرس سے اب تک مرنے والے افراد کی تعداد 45 ہوچکی ہے۔

پاکستان میں 62 نئے مریضوں کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد 2ہزار 835 ہے،جبکہ 170 مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔

تازہ ترین