• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور میں تیز ہوا اور ہلکی بارش نے موسم کو رنگین بنا دیا، تاہم بڑھتے ہوئے درجہ حرارت میں ایک بار پھر کمی آ گئی۔

شہر اور گردونواح میں دودن سے موسم کچھ گرم ہوگیا تھا اور گاڑیوں میں ایئرکنڈیشنڈ اور کسی حد تک گھروں میں پنکھے چلنا بھی شروع گئے تھے۔

اتوار کی سہ پہراُفق پر اچانک سیاہ بادل چھاگئے اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے لگیں۔تیز ہوا کے بعد گرج چمک کے ساتھ بادل پانی کے قطروں کی صورت میں زمین پر اُتر آئے۔

ہوا اور بارش سے گرمی میں کمی ہوئی اور موسم خوشگوار ہوگیا، لاک ڈاؤن کی وجہ سے زندہ دلان لاہور نے سمجھداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے گھروں میں ہی موسم کو انجوائے کیا۔

تازہ ترین