• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناروے اور ڈنمارک کیلئے خصوصی پروازیں چلائی جائیں گی، ارشد سرہندی

اوسلو( ناصر اکبر )جنگ اور جیو سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پی آئی اے سکینڈےنیویا کے کنٹری منیجر پیر ارشد جان سربندی نے کہا کہ ناروے اور ڈنمارک کے لیے اسلام آباد سے دو خصوصی پروازیں 8 اور 9 اپریل کو چلائی جائیں گی۔انہوں نے کہا یہ فلائٹس ناروے اور ڈنمارک کی پروازوں کی بحالی نہیں بلکہ خصوصی فلائٹ ہیں جن کا مقصد پاکستان میں رکے ہوئے نارویجن پاکستانیوں کو سہولت فراہم کرنا ہے اور یہ خصوصی فلائٹ واپسی پر خالی جائیگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہی تاریخوں میں یا ان سے پہلے آنے والی تاریخوں میں آنے والے پسنجرز کی ٹکٹ کارآمد نہیں ہوگی کیونکہ یہ خصوصی فلائٹ ہے اور اس فلائٹ نے واپس خالی جانا ہے ۔ اس لئے سب کسٹمرز سے گزارش ہے کہ وہ پاکستان سے ڈنمارک اور پاکستان سے ناروے آنے کے لیے اس خصوصی فلائٹ کے لئے نئی ٹکٹ خریدیںجبکہ کسٹمر پرانی ٹکٹیں ایک سال تک استعمال کرسکتا ہے یا ایک سال کے اندر پرانی ٹکٹوں پر کلیم کرکے کسٹمر اپنے پیسے واپس بھی لے سکتا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی ناروے کے صدر چوہدری جہانگیر نواز کا کہنا تھا کہ پی آئی اے اپنی کمیونٹی کے لوگوں پر ظلم نہ کرےاور پی آئی اے کمیونٹی کے ان لوگوں کو جنہوں نے انہی تاریخوں کو آنا تھا انکو انہی پیسوں میں لے کر آئے نہ کہ نئے ٹکٹ کے بہانے زیادہ پیسے چارج کرکے ان کو واپس ناروے لے کر آئے۔
تازہ ترین