• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشکلات کے شکار کرکٹرز کی مالی مدد کریں گے، ندیم عمر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ،عمر ایسوسی ایٹس کے ڈائریکٹر پاکستان کرکٹ کلب کے صدر ندیم عمر نے رمضان ٹورنامنٹس ملتوی ہونے سے متاثر ہونے والے اپنے کرکٹرز کی مالی مدد کا فیصلہ کیا ہے۔ اتوار کو ایک بیان میں انہوں نےکہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے رمضان المبارک میں کرکٹ ٹورنامنٹس نہ ہونے کی وجہ سے کئی کھلاڑیوں کو مالی مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے ایسے کھلاڑی جو عمر ایسوسی ایٹس کی ٹیم کارمضان المبارک میں حصہ رہے ہیں اور ان کو مالی پریشانی ہوئی تو ان کے ساتھ عمر ایسوسی ایٹس ہمیشہ کی ان کی سفید پوشی کا بھرم رکھتے ہوئے تعاون کر یگا ۔ ڈپارٹمنٹس کی ٹیمیں بند ہونے سے بھی کئی کھلاڑی بے روزگار ہوچکے ہیں اور کورونا وائرس کی وجہ سے بھی کھلاڑی بے روزگار ہو گئے ہیں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور عمر ایسویس ایٹس کے منیجر اعظم خان نے کہا جہاں کورونا وائرس سے پورا ملک بند ہونے کی وجہ سے ڈیلی ویجز پر کام کرنے والوں کے ساتھ کرکٹرز، امپائرز اسکوررز اور گرائونڈ زاسٹاف کو بھی مالی مشکلات کا سامنا ہے ۔ میری تمام لوگوں سے اپیل ہے کہ جن کی ٹیمیں رمضان کے ٹورنامنٹس میں شرکت کرتی ہیں وہ حضرات رمضان المبارک میں ان کھلاڑیوں کی مالی مدد کریں ۔ اس کے ساتھ امپائرز ، اسکوررز اور گرائونڈ اسٹاف کے ساتھ بھی مالی تعاون کریں تاکہ وہ اپنی عید کی خوشیاں منا سکیں۔ انھوں نے صاحب حیثیت کھلاڑیوں سے بھی ساتھیوں کا خیال رکھنے کی اپیل کی ۔
تازہ ترین