• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احساس ایمرجنسی کیش پروگرام،امدادکی ادائیگی بدھ سے شروع ہوگی

اسلام آباد ( کامرس رپور ٹر ) وفاقی حکومت کے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کےذریعے مستحقین کو امداد کی ادائیگی کا عمل 8اپریل بدھ سے شروع ہو جائے گا،تقریباً 8کروڑ70لاکھ افراد کو 4ماہ کیلئے یکمشت 12ہزار روپے کی ادائیگی کی جائے گی، وفاق اور صوبوں میں مفاہمت ہوگئی ہے اور صوبوں کے اشتراک سےمستحقین کوبھی احساس پروگرام کے ذریعے ادائیگی ہوگی، اس طرح ایک کروڑ30لاکھ سے زائد خاندانوں ( تقریباً 8کروڑ70لاکھ افراد ) کو چار ماہ کیلئے یکمشت 12ہزار روپے کی ادائیگی کی جائے گی، اس کے علاوہ پنجاب حکومت نے 12لاکھ خاندان ، سندھ نے اڑھائی لاکھ خاندانوں کیلئے امداد مختص کی ہے جبکہ دیگر صوبے بھی امداد مختص کررہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ و تخفیف غربت ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ مستحقین کو ادائیگی کی تین کٹیگریز بنائی گئی ہیں ، پہلی کیٹگری بی آئی ایس پی کی 45لاکھ خواتین ہیں ، دوسری اور تیسری کیٹگری کیلئے حق داروں کی نشاندہی ایک طے شدہ طریقہ کار کے تحت ہو گی ، دوسری کیٹگری میں40لاکھ دیہاڑی دار اور غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے والے افراد ہیں جن کو ایس ایم ایس کےذریعے امداد فراہمی کی جائے گی اور تیسری کیٹگری میں 35لاکھ وہ افراد ہونگے جن کو ایس ایم ایس کے ذریعے ضلعی انتظامیہ کی مدد سے امداد فراہم کیجائے گی ضلعی انتظامیہ ان کی فہرست وزارت سماجی تحفظ کو بھیجے گی اس کےلیےنادرا کا ڈیٹا بھی استعمال کیا جائے گا جبکہ ویلتھ سٹیٹمنٹ بھی چیک کی جائے گی۔
تازہ ترین