• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ای او بلیو ورلڈ سٹی اسلام آباد کا کورونا ریلیف فنڈ میں 2کروڑ کا عطیہ

لاہور( پ ر) سی ای او بلیو ورلڈ سٹی اسلام آباد سعد نذیر نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو کوروناریلیف پروگرام کے لئے دو کروڑ روپے کا چیک اور نیا پاکستان ہاوسنگ پروگرام کے لئے پانچ ہزار گھروں اور پچاس ہزار اپارٹمنٹس کی تعمیر کے لئے مفت زمین پیش کر دی گورنر ہاوس میں کورونا ریلیف فنڈ کے سلسلے کی تقریب میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے خصوصی شرکت کی تقریب کے شرکا میں شامل سی ای او بلیو ورلڈ سٹی سعد نذیر نے وزیراعظم پاکستان کو کرونا ریلیف پروگرام کے لئے بلیو ورلڈ سٹی کی جانب سے دو کروڑ روپے کا چیک پیش کیا سعد نذیر بلیو ورلڈ سٹی کے سی ای او ہیں اور معروف کاروباری گروپ بلیو گروپ آف کمپنیز کے بھی سربراہ ہیں ۔سعد نذیر گورنر پنجاب کی سوشل ویلفئیر کمیٹی کے میمبر بھی ہیں اور پاکستان کی عوام کی بہتری کے لئے کی جاننے والی کوششوں کے بھرپور حامی ہیں وہ تعمیرات کے شعبے میں حکومتی اصلاحات کے بڑے حامی ہیں اور انہوں نے نیا پاکستان رہائشی منصوبے کے لئے بھی ایک بڑے حصے کی تکمیل کے لئے اپنی خدمات حکومت پاکستان کو پیش کردی جن میں نیا پاکستان ھاوسنگ پروگرام کے تحت پانچ ہزار گھروں اور پچاس ہزار اپارٹمنٹس کی تعمیر کے لئے مفت زمین کی فراہمی بھی شامل ہے کسی بھی پرائیویٹ ڈیولپر کی جانب سے نیا پاکستان ھاوسنگ پروگرام کے لئے یہ اب تک کی سب سے بہترین پیشکش ہے جو کہ سعد نذیر ، چوہدری ندیم اعجاز اور ان کے ادارے بلیو ورلڈ سٹی کی جانب سے پیش کی گئی۔
تازہ ترین