آپ آف لائن ہیں
جمعہ18؍ربیع الثانی 1442ھ 4؍دسمبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

سعودی عرب میں پھنسے 3 سو سے زائد پاکستانی عمرہ زائرین مشکلات کا شکار

سعودی عرب میں پھنسے 3 سو سے زائد پاکستانی عمرہ زائرین مشکلات کا شکار


سعودی عرب میں پھنسے تین سو سے زائد پاکستانی عمرہ زائرین مشکلات کا شکار ہوگئے۔

کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے پروازوں پر پابندیوں کے بعد دس مارچ سے سعودی عرب میں پھنسے یہ  عمرہ زائرین مشکلات کا شکار ہیں۔

ان زائرین نے حکومت پاکستان اور وزیراعظم عمران خان سے اپیل کی ہے کہ انہیں جلد سے جلد وطن واپس لانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں۔

عمرہ زائرین کا کہنا تھا کہ ہر گزرتے ہوئے دن کے ساتھ ان کی مشکلات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سعودی عرب میں حالات اس قدر خراب ہوگئے ہیں کہ ان کے پاس کھانے پینے اور ادویات تک کے لیے پیسے ختم ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رہائش کے مسائل کا بھی سامنا ہے اور ہوٹل والے مزید ٹھہرانے پر تیار نہیں ہیں۔

ان عمرہ زائرین نے پاکستانی حکومت سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ ان کی واپسی کے لیے خصوصی فلائٹس شروع کی جائیں۔

پاکستانی زائرین کا کہنا تھا کہ اس سلسلے وہ سعودی عرب میں واقع پاکستانی سفارتی مشن سے مسلسل رابطے میں ہیں لیکن انہیں کوئی خاطر خواہ جواب نہیں مل پا رہا ہے۔

تاہم امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اگر ان زائرین کی واپسی کے لیے اقدامات نہیں کیے گئے تو ان کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔

قومی خبریں سے مزید