• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹھٹھہ: راشن کی تقسیم کے دوران 2 گروپوں میں تصادم، 18 زخمی

ٹھٹھہ: راشن کی تقسیم کے دوران 2 گروپوں میں تصادم، 18 زخمی


سندھ کے ساحلی شہر ٹھٹھہ میں راشن کی تقسیم کے دوران دو گروپوں میں تصادم ہوگیا ، جس میں 18 افراد زخمی ہوگئے۔

راشن کی تقسیم کے دوران دو گروپوں میں تصادم کے دوران لاٹھیوں کا استعمال کیا گیا جس سے 18افرادزخمی ہوگئے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ٹھٹھہ کے ساحلی علاقہ بگھان میں راشن تقسیم کرنےکے دوران قطار توڑ کر راشن کے حصول کےلئے لوگ ایک دوسرے پر سبقت لےجانے کی کوشش کررہے تھےجو کہ تصادم کی وجہ بن گیا ۔

دونوں گروپوں میں تصادم اور لاٹھیوں کے استعمال سے کئی افراد زخمی ہوئے جبکہ موقع پر موجود پولیس نے ہجوم کو منتشر کرکے زخمیوں کو رورل ہیلتھ سینٹر منتقل کردیا۔

قومی خبریں سے مزید