• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکٹرک گاڑیوں کی پالیسی مشاورت سے تیار کی جائیگی، عبدالرزاق داؤد

اسلام آباد (کامرس رپورٹر) مشیر امور تجارت عبدالرزاق دائود نے کہا ہے کہ الیکٹرک گاڑیوں کے لئے نئی جامع پالیسی تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت سے تیار کی جائے گی۔پالیسی کا تسلسل سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنے میں اہمیت کا حامل ہوتا ہے، ایک ایسی پالیسی جو صارفین اور سرمایہ کاروں کے لئے یکساں فائدہ مند ہو۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے الیکٹرک گاڑیوں کی پالیسی کو مرتب کرنے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں کیا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی‘ مشیر برائے ماحولیاتی تبدیلی‘ مشیر امور ادارہ جاتی اصلاحات و کفایت شعاری بھی شریک ہوئے۔

تازہ ترین