• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی انتظامیہ نے اپنے 400 کے قریب ای جی ون سے ای جی سکس کے افسران کو اگلے گریڈ میں ترقی دے دی اور اس مقصد کے لیے محض پانچ روز قبل جلدی میں بنائی گئی اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی کا اجلاس ادارے کے صدر دفتر واقع جناح انٹرنیشنل ٹرمینل میں پیر کو ہوا جس نے ترقی کے تمام کیسز ایک ہی روز میں نمٹا ڈالے۔اندرونی ذرائع کے مطابق مذکورہ مقصد کے لیے بنائی گئی کمیٹی کے ایڈمن آرڈر کے متن سے واضح ہے کہ تمام کام جلدی میں کیا گیا ہے کیونکہ اس کے پہلے پیراگراف میں مذکورہ کمیٹی کا نام ڈپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی ظاہر کیا گیا ہے جو قواعد کی رو سے نچلے درجے کے افسران یعنی ای جی ون سے ای جی سکس تک کے گریڈ والوں کی ترقی کے لیے ہوتی ہے ۔
تازہ ترین