• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے پی حکومت سی کیٹگری بینک کیساتھ ڈیل کیوں کرتی ہے،سپریم کورٹ

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) سپریم کورٹ نے خیبر پختونخوا میں ”صاف پانی سب کیلئے“ منصوبے میں بغیر تصدیق رقم جاری کرنے میں ملوث لوکل گورنمنٹ خیبر پختونخوا کے چیف انجینئر ملزم اصغر علی کی جانب سے دائر درخواست ضمانت واپس لینے کی بناءپر نمٹا دی۔دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ کے پی کے حکومت کیوں سی کیٹگری بینک کے ساتھ ڈیل کرتی ہے؟ پیر کو جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں عدالت عظمی کے دو رکنی بنچ نے درخواست ضمانت کی سماعت کی۔دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ تمام ملزمان کو ضمانت مل چکی ہے ، نیب کا نیا ترمیمی قانون آچکا ہے ، اس بنیاد پر ملزم اصغر علی کو ضمانت دی جائے،جسٹس عمر عطا بندیال نے وکیل کو کہا آپ نے نیب کے نئے قانون اور دیگر ملزمان کو رہا کرنے کا نکتہ عدالت عالیہ میں نہیں اٹھایا ، آپ ضمانت کیلئے یہی نکات ہائیکورٹ میں دوبارہ اٹھا سکتے ہیں۔
تازہ ترین