• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر خودکشی کرلی

فرانس میں فٹبال کلب کے ڈاکٹر نے کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے پر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق فرانس کے لیگ ون کلب ریمس کے ڈاکٹر برنارڈ زگونزالیز نے کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے پر خودکشی کرلی۔

فرانسیسی فٹبال کلب ریمس کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ریمس کلب اور سیکڑوں مرد و خواتین ڈاکٹر کی موت پر افسردہ ہیں۔

فٹبال کلب ریمس کے میئر ارناب روبینٹ کا کہنا ہے کہ 60 سالہ ڈاکٹر برنارڈز گونزالیز اس کلب کے ساتھ گزشتہ 20 سالوں سے وابستہ تھے۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر برنارڈز نے خودکشی سے پہلے ایک خط لکھا جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

واضح رہے کہ فرانس میں کورونا سے اب تک 8 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

تازہ ترین