• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ پنجاب نے پولیس کے لیے ماڈل وین کی منظوری دیدی

وزیراعلیٰ پنجاب نے پولیس کے لیے ماڈل وین کی منظوری دیدی


وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پولیس کو گاڑیوں کی فراہمی کے لیے ماڈل وین کی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ آفس میں عثمان بزدار نے ہائی ویز، ایلیٹ اور پنجاب پولیس کے لیے ماڈل گاڑیوں کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر آئی جی پنجاب نے وزیراعلیٰ کو گاڑیوں کے بارے میں بریفنگ دی۔

عثمان بزدار نےکہا کہ ماضی کی حکومتوں نے عوام کی دادرسی کے لیے پولیس نظام میں کوئی اصلاحات نہیں کیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ عوام کے جان و مال کی حفاظت کے لیے پولیس کو تمام تر وسائل فراہم کریں گے۔

تازہ ترین