• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متاثرہ خاندانوں میں راشن تقسیم کیلئے ویب سائٹ شروع کر رہے ہیں ، زلفی بخاری

اسلام آ باد ( خصو صی رپورٹر ) وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے باکسر عامر خان کو ان کی فاؤنڈیشن کی طرف سے لاک ڈاؤن سے متاثرہ دس ہزار خاندانوں میں راشن تقسیم کرنے کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت اور وزیراعظم کے لیے کورونا سے لڑنا ایک بڑا ٹاسک ہے لیکن متاثرہ خاندانوں میں راشن کی تقسیم بھی ہمارے لئے ایک بڑی ذمہ داری ہے۔ مخیر حضرات، کھلاڑیوں اور معروف شخصیات سے اپیل کی کہ وہ بھی آگے آئیں اور متاثرہ خاندانوں کی امداد کریں۔ زلفی بخاری نے کہا کہ ہم پیر سے ایک ویب سائٹ کا آغاز کر رہے ہیں جس کے ذریعے مخیر حضرات خصوصی طور پر بیرون ملک پاکستانی آسانی سے غریب اور متاثرہ خاندانوں کے راشن کی ذمہ داری لے سکیں گے۔
تازہ ترین