آپ آف لائن ہیں
بدھ11؍ شوال المکرم 1441ھ3؍جون 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

امید کا سرا پکڑ لیتا ہوں جو مجھے خوش رکھتا ہے: بلال مقصود


پاکستان کے معروف میوزک آرٹسٹ بلال مقصود نے دونوں ہاتھوں سے سماجی دوری کی عکاسی کرتا ایک اسکیچ بنا کر مداحوں کو حیران کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر گلوکار و گٹارسٹ بلال مقصود کی جانب سے ایک ویڈیو شئیر کی گئی جس میں وہ انتہائی مہارت سے  لاک ڈاون کی صورتحال میں سماجی دوری اختیار کئے ایک جوڑے کا اسکیچ  بنارہے ہیں۔


’لاک ڈاؤن کَپل‘ کے عنوان سے شئیر کردہ ویڈیو دیکھ کر آرٹ کے شائق خوب محظوظ ہورہے ہیں۔

گلوکار بلال مقصود نے جیو نیوز کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتےہوئے کہا کہ دنیا میں ایک مشکل وقت ہے لیکن ہمیں پھر بھی خوش رہنا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ ہمیشہ امید کا سرا پکڑ ے رکھتے ہیں جو انہیں خوش رکھتا ہے۔

یاد رہے کہ اسٹرنگز بینڈ کے بنانے والوں میں شامل بلال مقصود انور مقصود کے بیٹے ہیں جن کا شمار پاکستان کے  مشہور مصنف، شاعر اور مصوروں میں ہوتا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید