• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلو اور کھانسی کا علاج ان 7 غذاؤں سے کریں

موسم کے بدلتے ہی کمزور قوت مدافعت رکھنے والوں کو فوراً وائرل بیماریاں گھیر لیتی ہیں جن میں نزلہ، زکام اور کھانسی عام ہیں، ان کا علاج غذاؤں سے بھی کیا جا سکتا ہے ۔

ماہرین کے مطابق موسم کے بدلتے ہی چند غذائیں اگر اپنی ڈائیٹ کا حصہ بنا لی جائیں تو نا صرف وائرل بیماریوں سے بچت ہو جاتی ہے بلکہ قوت مدافعت کا نظام بھی مضبوط ہوتا ہے جس سے موسم کی تبدیلی میں حملہ کرنے والی تمام بیماریوں سے لڑنے میں مدد ملتی ہے ۔

ماہرین غذائیت منیشا اشوک کے مطابق مندرجہ ذیل غذاؤں کے استعمال سے وائر ل بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے ۔

ادرک کا استعمال

ادرک کا استعمال ہر موسم میں کرنا مفید ہے مگر موسم کی تبدیلی کے دوران اس کا استعمال بڑھا دینا چاہیئے، ادرک ایک قدرتی اینٹی آکسیڈنٹ غذا ہے جس کے استعمال سے مضر صحت مادوں کا انسانی جسم سے صفایا ہو جاتا ہے اور قوت مدافعت مضبوط رہتا ہے۔

ادرک کا استعمال کھانوں کی سجاوٹ کے ساتھ چٹنی بنا کر یا چائے میں پکا کر بھی کیا جا سکتا ہے ۔

ادرک کےباریک سلائس کاٹ کر پانی میں ڈال کر پینے سے بغیر کسی کمزوری کے وزن می بھی کمی آتی ہے ۔

سبز چائے کا استعمال

گرمی ہو یا سردی سبز چائے کی کم از کم ایک پیالی اپنی ڈائیٹ میں رکھنی چاہیئے، سردیوں کے آتے ہی ہوا میں نمی کا تناسب بڑھ جاتا ہے جس سے سانس لینے میں مشکل سمیت اور بھی نزلہ ، زکام جیسی بیماریاں جنم لینے لگتی ہیں، ایسے میں سبز چائے کا استعمال نہایت مفید ہے ۔

نارنجی ، کینو اور مالٹے

سٹرس پھلوں سے متعلق ایک غلط رائے پائی جاتی ہے کہ ان پھلوں کی کھٹاس کے سبب ان کے استعمال سے کھانسی اور نزلہ ، زکام ہوتا ہے، مگر یہ رائے ٹھیک نہیں،  سٹرس پھلوں کے استعمال سے انسانی جسم میں موجود بیماریوں سے بچانے والاقدرتی سسٹم قوت مدافعت مضبوط ہوتا ہے اس لیے موسم کے بدلتے ہی یہ موسمی پھل  مالٹا، کینو اور نارنجی اپنی غذا میں شامل کر لینے چاہئیں۔

بروکولی

فائبر اور وٹامن سی سے بھرپور بروکولی بہت صحت بخش غذا ہے ، اس کے استعمال سے وزن میں کمی کے ساتھ ساتھ قوت مدافعت بھی مضبوط ہوتا ہے۔

بیریز

کرائن بیریز، بلو بیریز اور اسٹرابیریز جو میسر ہو اس کا استعمال کریں، بیریز قدرتی طور پر اینٹی آکسڈنٹ اجزا سے لبریز ہوتی ہیں، ان کے استعمال سے وٹامن سی کی بھی بھر پور مقدار حاصل ہوتی ہے، بیریز نزلہ، زکام یا وائرل فلو کا بہترین علاج ہیں۔

لہسن

لہسن قوت مدافعت کو مضبوط کرنے والی ایک بہترین غذا ہے، یہ اینٹی ایکسیڈنٹ بھی ہے اور اس میں وائرل سمیت کئی بیماریوں کا علاج بھی ہے۔

ٹماٹر

اپنی روزانہ کی ڈائیٹ می ٹماٹر کا استعمال لازمی رکھیں اور موسم کے بدلتے وقت اس کا استعمال سلاد اور چٹنی کی شکل میں بڑ ھا دیں ، ٹماٹر انسان میں خون کی کمی پوری کرنے کے ساتھ ہارمونز کی بھی حفاظت کرتا ہے جبکہ اس میں موجود قدرتی اسپرین کے سبب یہ خون کو پتلا کرتا اور معدے کی بھی متعدد بیماریاں دور کرتا ہے۔

تازہ ترین