حکومت پنجاب نے زکوٰۃ فنڈز سے مزید 2 لاکھ مستحق افراد کو امداد دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع پنجاب حکومت کے مطابق 2 لاکھ افراد کو زکوٰۃ فنڈ سے 9 ہزار روپے فی کس امداد دی جائے گی، محکمہ زکوٰۃ پنجاب کے پاس غریب لوگوں کا ڈیٹا پہلے سے موجود ہے۔
پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ مزید 2 لاکھ افراد کو آج سے زکوٰۃ ٹرانسفر کرنے کا عمل شروع ہوگا، اس سے قبل ایک لاکھ 70 ہزار افراد کو 150 کروڑ روپے پہلے ہی ٹرانسفر کئے جاچکے ہیں۔
ذرائع پنجاب حکومت نے بتایا کہ 3 روز پہلے بھی ایک لاکھ 70ہزار خاندانوں کو فی کس 9 ہزار روپے امداد دی گئی تھی۔