• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا: امریکا میں 66 لاکھ افراد کی بےروزگاری الاؤنس کیلئے درخواست

امریکی لیبر ڈپارٹمنٹ نے کہا ہے کہ امریکا میں 66 لاکھ افراد نے بے روزگاری الاؤنس کے لیے درخواست دے دی۔ بےروزگاری الاؤنس کے لیے گذشتہ ہفتے69 لاکھ درخواستیں دی گئی تھیں۔

 امریکی لیبر ڈپارٹمنٹ کے مطابق کوروناوائرس کے پھیلاؤ کے بعد امریکا میں وسط مارچ سے1 کروڑ 70 لاکھ افراد بےروزگار ہوئے ہیں۔

خبرایجنسی کے مطابق کورونا وائرس کے امریکی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہونا شروع ہوگئے ہیں۔

ماہرین نے امریکا میں بےروزگاری کی شرح میں اضافہ دگنا ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

تازہ ترین