• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں احساس پروگرام کے تحت مستحقین میں نقد رقم کی تقسیم جاری

ملک میں احساس پروگرام کے تحت مستحقین میں نقد رقم کی تقسیم جاری


ملک میں احساس پروگرام کے تحت مستحقین میں نقد رقم کی تقسیم شروع کردی گئی ہے۔

ملک بھرمیں رقم کی فراہمی کے لیے 17 ہزار پوائنٹس بنائے گئے ہیں۔

ان پوائنٹس پر نادرا سے تصدیق شدہ افراد کو فی خاندان 12 ہزار روپے دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

کورونا کے باعث معاشی مشکلات کا شکار خاندانوں کی رجسٹریشن ایس ایم ایس کے ذریعے کی گئی۔

پہلے مرحلے میں 23 لاکھ خاندانوں کی مدد کے لیے ایک سو 44 ارب روپے تقسیم کیے جائیں گے۔

ملک کے مختلف شہروں میں حکومت کی جانب سے متعین کردہ سینٹرز کے باہر لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوئے۔ ایسے میں  کورونا وائرس کی احتیاطی تدابیر نظر انداز کردی گئیں۔

احساس پروگرام کے تحت امدادی رقم کی تقسیم کے دوران سندھ کے مختلف شہروں میں بے نظمی دیکھنے میں آئی۔ 

لودھراں، میانوالی میں احساس پروگرام سینٹر میں آنے والے افراد کو سینیٹائزرز، پانی اور صابن بھی دیا گیا۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں رقم کی ترسیل نہ ہوسکی، فیصل آباد میں احساس پروگرام کے تحت امدادی رقم کی تقسیم کے لیے 9 مراکز قائم کیے گئے۔

تازہ ترین